
بلا نمبری لوڈر رکشہ کا 65 سالہ ڈرائیور 22 ویلر کنٹینر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق
گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی) بلا نمبری لوڈر رکشہ کا 65 سالہ ڈرائیور 22 ویلر کنٹینر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق،جبکہ ڈرائیور کنٹینر سمیت موقع سے فرار واقعات کے مطابق گوجرانوالہ سوئی گیس روڈ کا رہائشی65 سالہ حاجی امتیاز جو اپنے بلا نمبری لوڈر رکشہ پر لوہے کی چادریں اور چوگاٹھیں لوڈ کرکے گوجرانوالہ سے شام 7 بجے گکھڑ آرہا تھا جس کا سامان پیچھے آنیوالے 22ویلر کنٹینر سے ٹکرا گیا اور رکشہ بے قابو ہوکر قلابازی کھاتا الٹ گیا ڈرائیور حاجی امتیاز گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جبکہ 22 ویلر کنٹینر ڈرائیور سمیت فرار ہو گیا،موقع پر پولیس گکھڑ،اور موٹروے پولیس جنڈیالہ بیٹ نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک بحال کی جبکہ پولیس گکھڑ نے لوڈر رکشہ قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی شروع کر دی

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment