چوہدری شماز اشرف چیمہ متفقہ طور پر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گکھڑ کا صدر منتخب

چوہدری شماز اشرف چیمہ متفقہ طور پر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گکھڑ کا صدر منتخب

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) چوہدری شماز اشرف چیمہ کو بھاری اکثریت سے متفقہ طور پر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گکھڑ کا صدر منتخب کر لیا گیا انتخاب اجلاس میں ڈاکٹر کلیم اللہ چیمہ، علی سفیان ہنجرا، حافظ عثمان سندھو، ملک عابد رشید، رانا اعجاز احمد، مہر یسیٰن، ارشد علی، محمد گلشاد سلیمی، میر محمد رفیق، حافظ شہروز میر، عبدالقیوم بھٹی، ابوبکر بٹ، جاوید خاں منج، میاں ابرار خاں، محمد آصف رحمانی، محمد یسیٰن رحمانی، محمد رفیق بھٹہ، محمد سلیم انصاری، محمد شفیق سپرا، محمد طاہر ڈار، میاں آصف انصاری، حافظ محمد اقبال مہر، عاصم ریاض تارڑ،محمد عنایت مہر، صدر پھڑیاں غلام مصطفےٰ چدھڑ، حافظ شہباز احمد، اعجاز احمد و دیگر نے شرکت اور مبارکباد دی اس موقع پر دوستوں کی طرف سے سبزی منڈی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور نومنتخب صدر شماز اشرف چیمہ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوشی کا اظہار کیا گیا

Leave your comment
Comment
Name
Email