گکھڑ شہر میں پتنگ عروج پر پہنچ گئی،پتنگ بازوں نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ ہوا میں اڑا دیا

گکھڑ شہر میں پتنگ عروج پر پہنچ گئی،پتنگ بازوں نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ ہوا میں اڑا دیا

گکھڑ(ڈاکٹر عصمت علوی) گکھڑ شہر میں پتنگ عروج پر پہنچ گئی،پتنگ بازوں نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ ہوا میں اڑا دیا،پولیس انتظامیہ نے بھی پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی دیدی،گکھڑ شہر میں سارا دن بالعموم جبکہ سہہ پہر کو بالخصوص پتنگ بازی زوروں پر ہوتی ہے،اور پتنگوں سے آسمان رنگین ہو جاتا ہے،جبکہ سکولوں کی بندش سے ایک طرف طلباء سارا دن پتنگ بازی اور لوٹنے میں مصروف رہتے ہیں،آوارہ پتنگیں اور آوارہ دھاتی ڈور جو جی ٹی روڈ پر گرنے سے نو عمر لڑکے چلتی ٹریفک میں بھی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوٹنے میں مصروف رہتے ہیں، مجبوراً روڈ یوزرز کو جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی بریکیں لگانا پڑتی ہیں،کہ کسی کی جان نہ چلی جائے،ایک طرف پتنگ بازی اور لوٹنے والے مقابلے کی کیفیت میں ہوتے ہیں،جبکہ انکے ساتھ ساتھ پولیس گکھڑ کی پٹرولنگ گاڑیاں بھی جی ٹی روڈ پر گشت کر رہی ہوتی ہیں،مگر پولیس پتنگ بازی ایکٹ پر عمل ہی نہیں کرا رہی،پتنگ بازی کیساتھ ساتھ پتنگ فروش پتنگوں کیساتھ ساتھ ممنوعہ کیمیکل ڈور بھی کھلے عام فروخت کرنے میں مصروف ہیں،جبکہ پولیس گکھڑ نے دونوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،گکھڑ کے شہری اور سماجی حلقوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر میں ہونیوالی پتنگ بازی کے علاؤہ پتنگ فروشی پر قابو پانے بارے اقدام کریں ،تاکہ کلائیٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد ہو کر عوام کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں

Leave your comment
Comment
Name
Email