معاشرے کی تنگی اور تکلیف ہمارے کردار سے ہے ہم بحیثیت مجموعی بے عمل ہوگئے ہیں(امیر عبدالقدیر اعوان)

معاشرے کی تنگی اور تکلیف ہمارے کردار سے ہے ہم بحیثیت مجموعی بے عمل ہوگئے ہیں(امیر عبدالقدیر اعوان)

گکھڑ ( محمد گلشاد سلیمی) معاشرے کی تنگی اور تکلیف ہمارے کردار سے ہے ہم بحیثیت مجموعی بے عمل ہوگئے ہیں ہمیں اپنے کردار کو ہر لحاظ سے درست کرنا ہوگا۔مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ بندہ صداقت اور سچائی پر قائم رہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بندہ مومن کے جو اوصاف اللہ کریم فرما رہے ہیں ہم اس حکم کو سامنے رکھ کر اپنے آپ کو پرکھیں تو سمجھ آئے گی کہ ہم عمل سے کتنے دور ہو گئے ہیں۔اگر ہم سب اپنے فرائض کو دیکھنا شروع کر دیں تو معاشرے میں ٹھہراو¿ آسکتا ہے۔ہم مغرب کی تقلید کرتے ہوئے صرف حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ہم حقوق مانگتے ہوئے اپنے فرائض بھول جاتے ہیں تو اس طرح توازن کیسے ہوگا اور یہ عمل کتنی مخلوق کے ساتھ زیادتی کا سبب بنے گا۔تو پھر نتائج ایسے ہی ہوں گے جیسے آج ہیں۔وبائی مرض کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ کریم اس وبائی مرض سے نجات عطا فرمائے سب کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اللہ کریم ہماری غلطیوں کو معاف فرمائیں۔ہمارے اندر یہ احسا س ہونا چاہیے کسی دوسرے کی تکلیف دیکھیں تو خود بھی تکلیف محسو س کریں یہ ایک مومن کی صفت ہے آخر میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کریم ہمیں غیرت ایمانی عطا فرمائیں ایسا کردار عطا فرمائیں جس سے غیر مسلم بھی مستفید ہوں اور ہم اپنے کردار سے ان کو دین کی طرف راغب کرسکیں۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں
Leave your comment
Comment
Name
Email