گکھڑ کے ادارے اپنی بہترین عوامی خدمات کی وجہ سے قابل تحسین ہیں(اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عامر محمود )

گکھڑ کے ادارے اپنی بہترین عوامی خدمات کی وجہ سے قابل تحسین ہیں(اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عامر محمود )

گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عامر محمود نے کہا ہے،کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اپنا فرض اور زمہ داری سمجھتا ہوں،اگر ہم عوام کو بنیادی حقوق اور انکے مسائل حل نہیں کر سکتے تو ہمیں اس سیٹ پر بیٹھنے کا حق نہیں،ان خیالات کا اظہار اے سی وزیرآباد عامر محمود نے پریس کلب گکھڑ کے صدر میاں صبیح الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا،وفد میں پریس کلب گکھڑ کے چیئرمین ملک جمیل،وائس چیئرمین ڈاکٹر عصمت علوی،چیف آرگنائزر فیصل افضل،چیئرمین ایکشن کمیٹی سید شاہ حسین بخاری،نائب صدر رفیق آسی،جوائنٹ سیکرٹری آصف بٹ،اسسٹنٹ چیف آرگنائزر زوہیب اسلم،ودیگرز بھی تھے،اے سی وزیرآباد عامر محمود نے مزید کہا کہ گکھڑ کے ادارے اپنی بہترین عوامی خدمات کی وجہ سے قابل تحسین ہیں،جبکہ پریس کلب گکھڑ نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور بطورِ فلاح عوام کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے،جس نے ہمیشہ سرکاری اداروں کے سربراہوں کی مثبت سوچ رکھتے ہوئے معاونت کی،اور تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ایسی ہی میونسپل کمیٹی گکھڑ کی ٹیم ہے،جس نے گکھڑ کی عوام کے بنیادی مسائل اور حقوق کی بات کی،اس لئے انہیں بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،جنہوں نے ہمیشہ گکھڑ کی فلاح وبہبود،اور تعمیری ترقیاتی کے کاموں کو اجاگر کیا،آج گکھڑ شہر صفائی ستھرائی میں دیگر شہروں سے سبقت لے گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے گکھڑ میں تعمیر و ترقیاتی کے جو کام کئے ، جنہیں پریس کلب گکھڑ کے ممبران نے سراہا،اور بہتر انداز میں کوریج دی،قبل ازیں پریس کلب کے وفد نے نئے تعینات ہونیوالے تحصیلدار چوہدری محمد اکرم گجر کو تعیناتی پر مبارکباد دی،اور پھول پیش کئے،جنہوں نے شکریہ ادا کیا،تحصیلدار چوہدری اکرم گجر نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے،شہریوں کو چاہیے کہ وہ حفاظتی اقدام اٹھائیں،اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،اے سی وزیرآباد عامر محمود نے پریس کلب گکھڑ کے مثبت کردار اور مثبت صحافت کو سراہا

Leave your comment
Comment
Name
Email