ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 35سالہ دوبچوں کا باپ موقع پر جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 35سالہ دوبچوں کا باپ موقع پر جاں بحق

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)کماد سے لدی اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 35سالہ دوبچوں کا باپ موقع پر جاں بحق واقعات کے مطابق فخر زمان ولد محمد مالک قوم گل سکنہ کالو والی گاؤں سے موٹر سائیکل نمبرGAM-18-7932پر گکھڑ آرہے تھاکہ اوور ٹیک کرتے ہوئے چاند پلازہ نورا کوٹ روڈ کے قریب خالی پلاٹ میں پڑے بلڈنگ میٹریل اینٹوں کے ساتھ ٹکرا کر پر کماد سے لدی اوور لوڈ ٹرالی جو کہ گل والہ سے گوجرانوالہ جار ہی تھی کی زد میں آگیاجس سے فخر زمان کے اوپر سے ٹائر گزر گیا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا

Leave your comment
Comment
Name
Email