نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے 23 سال پورے کرنے پر سالگرہ منائی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے 23 سال پورے کرنے پر سالگرہ منائی


گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے 23 سال پورے کرنے پر سالگرہ منائی اس موقع پر عوام والناس کی فلاح و بہبود اور ٹریفک کا نظام بہتر بنانے پر زور دیا گیا اس سالگرہ کو حسب الحکم جناب انسپکٹر جنرل پولیس ;78727780; اور ریجنل کمانڈر ایڈیشنل آئی جی عباس ملک ، زونل کمانڈر ڈی آئی جی وصال فخر سلطان کی ہدایت کے مطابق سیکٹر کمانڈر نارتھ ;737373; گوجرانوالہ ;838380; ندیم کھوکھر کی قیادت میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس غلام عباس گوندل بیٹ نمبر 09 جنڈیالا ڈھاب والا وزیرآباد میں تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا اورملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی اور پرچم کشائی کی گئی بعد ازاں موٹر وے پولیس اور روڈ یوزر کو پھول اور تحاءف تقسیم کیے گئے اس موقع پر عوام نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور ٹریفک کا نظام بہتر بنانے پر زور دیا اور انکشاف کیاکہ گکھڑ جی ٹی روڈ پر ایک ہفتہ میں دونوں یو ٹرن پر متعدد افراد حادثات میں جاں بحق اور درجن بھر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں کیونکہ دونوں پل کے نیچے رکشہ کے اڈہ اور ریڑھی والوں کا قبضہ ہے اور ٹریفک الٹے ہاتھ چلتی ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email