چوہدری احمد مختار قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ایک عظیم سپاہی تھے(چوہدری اعجاز احمد سماں )

چوہدری احمد مختار قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ایک عظیم سپاہی تھے(چوہدری اعجاز احمد سماں )

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی) چوہدری احمد مختار ایک جرات مند اور زیرک سیاستدان اور قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ایک عظیم سپاہی تھے جو آخری دم تک پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور بہادر راہنماء سے محروم ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اعجاز احمد سماں ، پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاداللہ سندھو، سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری اور تحصیل وزیر آباد کے سینئر نائب صدر سرفراز احمد ساہی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار کی وفات پارٹی کا بڑا نقصان ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا مرحوم کا شمار شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا انہوں نے مرحوم کی بلندء درجات کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ راحت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

Leave your comment
Comment
Name
Email