عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں (ڈی ایس پی موٹر وے غلام عبا س گوندل

عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں (ڈی ایس پی موٹر وے غلام عبا س گوندل

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)ڈی ایس پی موٹر وے غلام عبا س گوندل، ایڈمن آفیسر انسپکٹر سید اسد عباس شاہ اور سب انسپکٹر غلام حسین شاہ نے سینئر صحافی عبداللہ خالد کی عیادت کیلئے ان سے ملاقات کی اور حال احوال دریافت کرتے ہوئے صحت یابی کی دعا کی علاوہ ازیں انہوں نے سہولت بازار گکھڑ کا وزٹ بھی کیا ڈی ایس پی غلام عباس گوندل نے گکھڑ پریس کلب کے سرپرست محمد گلشاد سلیمی اور اسسٹنٹ چیف آرگنائزر زوہیب علی سے گفتگو کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن جلد شروع کرنے کا بتایا اور عوام کو پیغام دیا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور گاڑی والے حضرات سیٹ بیلٹ اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں

Leave your comment
Comment
Name
Email