معاشرے میں باہم تفریق کو دور کرتے ہوئے آپس میں محبت و الفت و یگانگت کو فروغ دیا جائے(امیر عبدالقدیر اعوان)

معاشرے میں باہم تفریق کو دور کرتے ہوئے آپس میں محبت و الفت و یگانگت کو فروغ دیا جائے(امیر عبدالقدیر اعوان)

گکھڑ منڈی( محمد گلشا سلیمی) دعویٰ عشقِ مصطفے ﷺ کی شہادت ہمارے اعمال دیں۔اور تقاضہ محبت ہی یہ ہے کہ بندہ مومن اپنے محبوب کے ہر اشارے پر جان نچھاور کرنے کو تیار رہے۔معاشرے میں باہم تفریق کو دور کرتے ہوئے آپس میں محبت و الفت و یگانگت کو فروغ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے او جی ڈی سی ایل ھیڈ آفس اسلام آباد کے ایڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کو رسم و رواجات کی نزر کرنے کی بجائے ان طریقوں کو اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے ارشاد فرمائے۔ولادت باسعادت کے موقع پر اظہار محبت میں وہ اظہار اپنا یا جائے جس سے اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ ہو،یہ نہ ہو کہ اظہار محبت میں محافل کا انعقاد ہو رہا ہو لیکن فرض نماز چھوٹ رہی ہو۔محفل سے اُٹھ کر جب بندہ معمولات زندگی میں جائے تو حلال حرام کا خیال رکھے،
اس تقریب میلا د النبی ﷺ کا انعقاد میلاد کمیٹی اوجی ڈی سی ایل نے کیا۔اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی حضرت جی کو مد عو کیا گیا اور اس تقریب میں جناب شاہد سلیم خان صاحب ایم ڈی او جی ڈی سی ایل،جناب شہزاد صفدر صاحب ایڈمن،جنرل مینجر،مینجرز،آفیسرز سٹاف اور میلاد کمیٹی کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

Leave your comment
Comment
Name
Email