پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مہنگائی ، بیروزگاری اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مہنگائی ، بیروزگاری اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

گکھڑ منڈی(ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری)پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مہنگائی، بیروز گاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ضلعی پیپلز سیکرٹریٹ جلیل پلازہ سے شروع ہو کر گوندانوالہ اڈہ پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد سماں انچارج ضلع گوجرانوالہ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاداللہ سندھو، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مظہر ریاض چیمہ ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد فاروق ملک، شباب بزمی ،پیپلز پارٹی تحصیل وزیر آباد کے سینیئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد ساہی ، پیپلز لائرز فورم ضلع گوجرانوالہ کے صدر رانا محمد شہباز ایڈووکیٹ، احد محمود رامے، چوہدری ضیاء الرحمن سدھو ایڈووکیٹ، مشتاق احمد چیمہ، ملک اکبر و دیگر نے کی اس موقع پر جیالوں نے پارٹی پرچم اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے جیالوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا آج موجودہ حکومت سے ہر طبقہ شدید پریشان ہے چوہدری اعجاز احمد سماں اور ارشاداللہ سندھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت کا خاتمہ قریب ہے آئندہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور عوام دوست پالیسیاں متعارف کروائی جائیں گی ریلی میں پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ خواتین ونگ کی صدر ریحانہ بٹ ، سیکرٹری انفارمیشن ممتاز چوہدری بھی اور جیالوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Leave your comment
Comment
Name
Email