تجاوزات اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانے

تجاوزات اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانے

گکھڑ منڈی(محمد گلشاد سلیمی)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عامر محمود نے تجاوزات اور ریٹ لسٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر ندیم گجر ملک شاپ کو 5000، المدنی ہوٹل 2000، انصاف نان شاپ 2000، کرامت ہوٹل 3000،لاہوری نان شاپ 1000، مون ہوٹل کو 10000 روپے دودھ اور روٹی مہنگی بیچنے پر کر جرمانہ کر دیا اور تجاوزات کو اپنی حدود میں کروا دیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ نوید اشرف وڑاءچ ، سینٹری انسپکٹر فیصل منیر،قانونگو افتخار چیمہ ، سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ناصر گل و دیگر موجود تھے قبل ازیں انہوں نے سہولت بازار گکھڑ کا بھی وزٹ کیا اور ریٹ لسٹ چیک کی

Leave your comment
Comment
Name
Email