تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیرآباد  ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیرآباد ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)ممبران و عہدیداران کا اتحاد مثالی ہے تحصیل پریس کلب پہلے سے زیادہ مضبوط اور موثر ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے مرکزی آفس ساروکی چیمہ میں کیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد گلشاد سلیمی، اشتیاق احمد ہاشمی ، حکیم غلام مرتضےٰ ، آفتاب کنگ، طارق محمود تارڑ ، ڈاکٹر کاشف عمران ، افضال احمد ، قاری محمد فیصل، عبدالرحمن ، حافظ عبدالمنان ، محمد شفیق ، ملک ساجد حسین ے شرکت کی صدر ملک طاہر محمود خاں کی قیادت میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عہد کرتے ہوئے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا جبکہ ملک ساجد حسین اور محمد شفیق کو ممبر شپ حاصل کرنے پر نوٹیفیکیشن دیئے گئے تمام ممبران نے ان کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا

Leave your comment
Comment
Name
Email