دو رکنی مویشی چور گینگ گرفتار

دو رکنی مویشی چور گینگ گرفتار

گکھڑ منڈی (محمد گلشاد سلیمی) موٹر وے پولیس جنڈیالہ نے دو رکنی مویشی چور گینگ گرفتار کرکے ان سے چھ لاکھ مالیتی مال مسروقہ مویشی و 75ہزار روپے نقدی برآمد کرلیے گاڑی اور مویشی قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ملزمان نے پٹرولنگ آفیسران کو چھوڑنے کے عوض پچاس ہزار رشوت دینے کی کوشش کی اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی موٹر وے جنڈیالہ بیٹ رانا فاروق احمد موقع پر پہنچ گئے واقعات کے مطابق موٹروے پولیس جنڈیالہ بیٹ ٹائیگر ون کے پٹرولنگ آفیسران ایس پی او انسپکٹر ملک مسکین اور پی او سب انسپکٹر عاطف محمود جو سرکاری گاڑی پر پٹرولنگ میں مصروف تھے،کہ ایک مشکوک پک اپ لوڈر ڈالہ نمبریLHP-9280 جو مویشیوں سے لوڈ تھاکو رکنے کا اشارہ کیا،تو اسکے سوار میترانوالی ڈسکہ کے نواح کا رہائشی ڈرائیور محسن اقبال ولد محمد اقبال نے اپنے ساتھی گجرات کے نواح کیرانوالہ کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد صادق گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے،جنہیں پٹرولنگ آفیسران ملک مسکین اور عاطف محمود نے پیچھا کرکے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا،جنہوں نے اپنی رہائی کیلئے پٹرولنگ آفیسران کو پچاس ہزار روپے کی رشوت دینے کی بھی کوشش کی مگر پٹرولنگ آفیسران نے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ مویشی جن میں نقدی 75ہزار ،چھ لاکھ مالیتی دو گائیں اور ایک بھینس کو گاڑی سمیت اپنے دفتر جنڈیالہ لا کر انکی تفتیش کی،تو دوران تفتیش ملزمان محسن اقبال اور محمد ارشد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مسروقہ مویشی کٹھور کلاں کے رہائشی اللہ دتہ ولد نزر حسین کھوکھر،عبدالرزاق ولد نزر حسین کھوکھر اور طارق محمود ولد محمد اشرف چیمہ کے ڈیروں سے چرائے ہیں،موٹروے پولیس جنڈیالہ بیٹ کے پٹرولنگ آفیسران ایس پی او ملک مسکین اور پی او عاطف محمود نے مویشیوں کے مالکان کو اطلاع دیکر ضروری کاروائی کے بعد پولیس رپورٹ کیلئے متعلقہ تھانہ صدر وزیر آباد کے حوالے کر دیے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Leave your comment
Comment
Name
Email