مستحق لڑکیوں کو باعزت طریقہ سے شادی اور رخصتی بہت بڑا جہا دہے( ڈاکٹر مولانا سید غلام مصطفےٰ شاہ گردیزی)

مستحق لڑکیوں کو باعزت طریقہ سے شادی اور رخصتی بہت بڑا جہا دہے( ڈاکٹر مولانا سید غلام مصطفےٰ شاہ گردیزی)

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)مادیت پرستی اور پر فتن دور میں مستحق لڑکیوں کو باعزت طریقہ سے شادی اور رخصتی بہت بڑا جہا دہے اس میں تعاون کرنے والے دنیا و آخرت میں اجر عظیم پائیں گے عالمی چادر اوڑھ تحریک گکھڑ کے زیر اہتمام پانچ سالوں میں 63بچیوں کو چادر اوڑ ھ کر گھر بسا دیئے گئے ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں ہر سال تقریب منعقد کرنا خیر و برکت کا باعث ہے خلیفہ مجاز ڈاکٹر مولانا سید غلام مصطفےٰ شاہ گردیزی کی سربراہی میں 16بچیوں کی اجتماعی شادی اور رخصتی قصواءمارکی میں منعقدہ پر وقار تقریب سے حافظ گلزار انجم، قاری فہیم الرحمن ، علامہ خالد محمو د سرفرازی ، عبدالتواب ڈار ایڈووکیٹ ، مولانا ایاز القادری ودیگر کا خطاب تمام جوڑوں کو گھریلو استعمال کی ضروری اشیاءکا تحفہ اور انگوٹھیاں پہنائی گئیں تقریب میں شادی والے جوڑوں کے خاندان دوستوں عوامی سماجی شخصیات سید عمران شاہ بخاری، خواجہ حافظ محمد خالد بٹ ،ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ، سجاد احمد بیگ و دیگر نے شرکت کی شادیوں کے انتظامات میں معاونت کرنے والے مخیر و خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے افراد حاجی محمد انوارالحسن ہنجرا، حاجی محمد ماجد، جہانگیر ہنجرا، الحاج چوہدری اعجاز احمد چیمہ رائس ملز ، محمد عثمان ہنجرا، چوہدری شازب سردار چیمہ، میاں نوید قدیر ارائیں، وقاص سرور چیمہ، میاں فیصل اکرم ارائیں ، میاں زاہد جمیل ارائیں، میاں سبحان رشید ارائیں ، میاں عادل رفیق بٹ ، میاں احسان کریانہ سٹور، رانا نوید احمد مہر، حافظ محمد یسیٰن ، محمد عامر مغل، مرزا سجاد احمد بیگ، میاں محمد صابر ارائیںلائن پار، حاجی محمد امین، محمد جاوید PSOوالے، سید معین الدین گیلانی ، چاچا محمد حفیظ ، ڈاکٹر الیا س، رانا جمشید فوڈز ڈیپارٹمنٹ اور شیخ شہروز شامل ہیں گکھڑ پریس کے محمد گلشاد سلیمی ، محمد عارف شہباز، محمد رفیق آسی، محمد آصف بٹ ، حافظ نوید گجر نے خصوصی کوریج کی تقریب میں خطبہ نکاح اور اختتامی دعا درود و سلام کے بعد مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا اور رخصتی کی گئی اللہ تعالیٰ تمام خاندانوں کو دین پرعمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave your comment
Comment
Name
Email