(توہین رسالت ﷺ کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ھے (حضرت مولانا زاہدالراشدی ے

(توہین رسالت ﷺ کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ھے (حضرت مولانا زاہدالراشدی ے

گکھڑ منڈی(محمد گلشاد سلیمی)پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہدالراشدی نے کہا ھے کہ توہین رسالت ﷺ کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ھے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور آو آئی سی کو عملی اقدامات اٹھانے ھوں گے،حکومت کی ذمہ داری ھے کہ سفارتی محاذ پر متحرک ھو، تقریروں اور بیانات سے توہین رسالت کے سلسلے کو روکا نہیں جا سکتا ھے، عملی اقدامات سے ھی مستقبل میں اس سلسلہ کو روکنا ممکن ھو گا، ھر مسلمان کی ذمہ داری ھے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، معاشی اقدامات سے فرانس کو اسکی ناپاک جسارت کا احساس دلایا جا سکتا ھے، ترکی، قطر، کویت، اور اردن کے اقدامات امت مسلمہ کی ترجمانی ھے، حکومت پاکستان فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے اجلاس میں جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما علامہ خالد حسن مجددی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنما، حکیم محمد افضل جمال، جمعیت علماءاسلام کے راہنما حاجی بابررضوان باجوہ ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی رہانما مولانا حافظ گلزار احمد آزاد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا مفتی غلام نبی ضیائ، پاکستان شریعت کونسل گوجرانوالہ کے امیر مولانا امجد محمود معاویہ ،جنرل سیکرٹری مولانا نصرالدین خان عمر ،جمعیت اساتذہ پاکستان گوجرانوالہ ڈویژن کے راہنما سید احمد حسین زید، جمعیت علماءاسلام کے راہنماو¿ں مفتی زاھد اللہ خاں، مولانا محمد ریاض نقشبندی، حافظ فضل الرحمن، عبدالقادر عثمان ،جمعیت اھلسنت والجماعت کے راہنما مولانا مفتی نعمان احمد، شبان ختم نبوت کے راہنما مولانا محمد نعمان بابر، مفتی انعام الرحمن ثاقب ،تاجر راہنما حافظ محمد خاں جمیل، اور دیگر نے خطاب کیا، جماعت اھلسنت کے مرکزی راہنما بزرگ عالم دین علامہ خالد حسن مجددی نے کہا ان توہین آمیز اقدامات سے نمٹنے کیلئے امت کا اتحاد ناگزیر ھے، دشمن نے ہمیں پہلے ٹکڑیوں میں بانٹااور تقسیم در تقسیم کے بعداس نے توہین آمین کاروائیاں کی ھیں، ان کارروائیوں سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ھیں، انہوں نے کہا کہ کم ازکم ھر مسلمان فرانسیسی، اسرائیلی، اور قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، اور ھر عالم دین مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کو فرانسیسی اور قادیانی خباثتوں سے آگاہ کرے، اسکے ساتھ ساتھ ھر ایک کو اپنی اپنی سطح پر احتجاج کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ زبانی باتوں سے معاملہ آگے بڑھ گیا ھے، حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ھے وزیر خارجہ کوقراردادوں سے آگے نکل کرعملی اقدامات کرنا ھوں گے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنما حکیم محمد افضل جمال نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا زاھدالراشدی نے ہمیشہ بروقت راہنما ئی کی اورمعاملہ کے حقیقی پہلو اجاگر کئے ہیں، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے فرانسیسی مصنوعات کی نقل وحمل سے انکار کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ھے، جمعیت علماءاسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن حاجی بابررضوان باجوہ نے کہا ھے کہ توہین رسالت کے معاملہ پر حکومت نے مایوس کیا، فرانس سے سفیر واپس بلانے اورفرانسیسی سفیر کو ملک بدرکرنے کے سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے کر در پردہ توہین رسالت کے مرتکب افراد کی سرپرستی کی ھے، وزیر خارجہ اورحکومت پاکستان کو اس سلسلے میں عملی اقدامات کر کے حب رسول ﷺ کا ثبوت دینا چاہیے، ، اقوام متحدہ، او آئی سی، صدرپاکستان، وزیراعظم پاکستان، اور چیف آف آرمی سٹاف، کو خطوط بجھوا کرمعاملہ کی سنگینی سے آگاہ کر کے قانون سازی کروائی جائے
Leave your comment
Comment
Name
Email