گکھڑ کی فلاح و بہبود کیلئے مزید ساڑھے با رہ کروڑ روپے کا فنڈز منظور

گکھڑ کی فلاح و بہبود کیلئے مزید ساڑھے با رہ کروڑ روپے کا فنڈز منظور

کھڑ منڈی(محمد گلشاد سلیمی)گکھڑ کی فلاح و بہبود کیلئے مزید ساڑھے با رہ کروڑ روپے کا فنڈز منظور پی ٹی آئی ٹائیگر فورس اور وارڈز صدور کی نگرانی میں منصفانہ اور دیانتداری سے فنڈز کا استعمال ہو گا گکھڑ کو ماڈل میونسپلٹی بنائیں گے چیف آفیسر محسن گکھڑ نوید اشرف وڑائچ محنتی اور قابل آفیسر ہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد احمد چٹھہ اور ٹکٹ ہولڈر PP-53چوہدری جمال ناصر چیمہ نے کولار مارکی میںمنعقدہ مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی عہدیداران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہPDMملک دشمنی اور بیرونی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں اداروں کو کمزور کر کے ملک میں انارکی پھیلا نا چاہتے ہیں آٹا کا بحران سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے گندم کی قیمت کم ہونے سے کاشتکار نے گندم کی کاشت کم کر دی اور ملک ضرورت پر توجہ نہ دی گئی عمران خان نے ملکی معیشت کو صحیح ٹریک پر ڈال دیا ہے مصنوعی ارزانی کے بجائے حقیقی قیمت بہت جلد کنٹرول ہو جائے گی ان شاءاللہ یہ پانچ سال مکمل کرنے کے بعد اگلا الیکشن بھی ہم جیتیں گے اور پاکستان طاقتور ممالک میں شمار ہو گا اس موقع پر امیدوار PP-51چوہدری محمد یوسف وزیر آباد، محمد اسلم بھٹہ مانچسٹر ، عبدالوحید بٹ ، عثمان انور رانا ، مستنصر محمود ساہی، قیصر حمید چوہدری، سفیان احمد، رانا ساجد علی ، زمان احمد چٹھہ ،امجد رضا کھوکھر ، ذوالفقار بٹ ، اسد امتیاز خاں سمیت سینکڑوں کارکنا ن نے شرکت کی لیاقت علی سرا ن لیگی راہنما نے چوہدری جمال ناصر چیمہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں ساتھیوں سینئر نائب صدر یوتھ گلفام سرا، عبدالوحید صدر یوتھ محلہ کریم آباد، راحیل ارشد گھمن صدریوتھ محلہ سلیم پورہ سمیت شامل ہونے کا اعلان کیا صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن، کی قیادت میں آصف بٹ، محمد رفیق آسی، محمد گلشاد سلیمی، زوہیب اسلم، سید شاہ حسین بخاری، لکی بٹ ، کاشف عبداللہ ، محمد عارف شہباز نے خصوصی کوریج کی جنرل سیکرٹری امانت علی چیمہ نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے
Leave your comment
Comment
Name
Email