فرانس نے ایک بار پھر توہین آمیز خاکے شاءع کر کے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی ہے( تحصیل پریس کلب وزیر آباد رجسٹرڈ کے صدر ملک طاہر محمود خاں )

فرانس نے ایک بار پھر توہین آمیز خاکے شاءع کر کے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی ہے( تحصیل پریس کلب وزیر آباد رجسٹرڈ کے صدر ملک طاہر محمود خاں )

گکھڑمنڈی (محمد گلشاد سلیمی ) تحصیل پریس کلب وزیر آباد رجسٹرڈ کے صدر ملک طاہر محمود خاں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ فرانس نے ایک بار پھر توہین آمیز خاکے شاءع کر کے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی ہے;46; اور یہ ناقابل معافی جرم ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے یورپ ممالک کو دوبارہ توہین آمیز خاکے شاءع کرنے کی جرات ہوئی;46; انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی نے امت مسلمہ کو پریشان کیا ہو ہے;46; او آئی سی یورپ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بیان ناکافی ہے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور احتجاجاً اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے ملک طاہر محمود خاں نے کہا کہ یورپ کی دہشت گردی کو روکنے کے عالم اسلام کے حکمرانوں کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا;46; ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا حکم قابل تحسین ہے;46; فرانس کا سرکاری سطح پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے;46; ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا ذہن رکھتے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان عالمی سطح پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو رکوانے اور توہین انبیاء کرام علیہم السلام روکنے کے لیے قانون سازی کے لیے کردار ادا کریں تحصیل پریس کلب وزیر آباد رجسٹرڈ کے صدر ملک طاہر محمود خاں نے مزید کہا کہ فرانس نے توہین آمیز خاکے شاءع کر کے عالمی سطح پر مذاہب کے تصادم کی سازش کی ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email