ڈائریکٹر سیفٹی این ایچ اے اسلام آباد عادل اعوان کا عملہ کے ہمراہ گکھڑ شہر کے دونوں یوٹرن کا سروے

ڈائریکٹر سیفٹی این ایچ اے اسلام آباد عادل اعوان کا عملہ کے ہمراہ گکھڑ شہر کے دونوں یوٹرن کا سروے

گکھڑ منڈی (محمد گلشاد سلیمی ) ڈائریکٹر سیفٹی این ایچ اے اسلام آباد عادل اعوان کا عملہ کے ہمراہ گکھڑ شہر کے دونوں یوٹرن کا سروے،ایک ماہ میں دونوں یوٹرن کو وسعت دیکر شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا عزم،فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار کرکے کام شروع کر دیں گے اس سلسلہ میں گذشتہ روز این ایچ اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹر سیفٹی عادل اعوان نے اپنے ماتحت عملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی این ایچ اے محمد نزیر،ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے دھونکل موڑ وزیر آباد طارق جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے مظہر رفیق سلیمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے وزیر آباد سہیل ظفر،اور سول سوساءٹی کے نمائندوں میں طارق بھٹی،عبداللہ خالد،انجمن تاجراں گکھڑ کے صدرمہر افضال مختار ،سابق کونسلرمحمد عارف شہباز،عارف اللہ بٹ،شفقت شیرازی، کے ہمراہ فاطمہ بشیر ہسپتال یوٹرن اور نارمل سکول یوٹرن کا سروے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر سیفٹی این ایچ اے عادل اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ دونوں یوٹرن پر ٹریفک کا بہت زیادہ بوجھ ہے،اس لئے ہم ان دونوں یوٹرن کو وسعت دے کر اس بوجھ کو کم کرکے عوام کی زندگیاں محفوظ بنائیں گے،جس بارے سروے کر لیا گیا ہے،جلد فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرکے ایک ماہ میں دونوں یوٹرن پر کام شروع کر دیں گے،قبل ازیں ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کے سینیئر ٹیچر عارف اللہ بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ان یوٹرن پر سے تقریباً پچیس سو طلباء کا گزر ہوتا ہے اور انکی زندگیاں غیر محفوظ ہیں ،اس لئے ان دونوں یوٹرن کی آپ گریڈیشن نہایت ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے دھونکل موڑ وزیر آباد طارق جتوئی نے کہا کہ ان یوٹرن کیساتھ موٹر سائیکل سوار کراس کرنے والوں کیلئے پیڈسٹیرین سٹیل برج بنانے بارے بھی این ایچ اے ہیڈکوارٹر پروپوزل بھجوائیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ روڈ یوزرز کو محفوظ بنائیں

Leave your comment
Comment
Name
Email