کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ کا سہولت بازار گکھڑ کا وزٹ

کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ کا سہولت بازار گکھڑ کا وزٹ


گکھڑمنڈی(محمد گلشاد سلیمی)سہولت بازار میں عوام کو کریانہ سبزی فروٹ و دیگر اشیائے ضروریہ میں عام بازار سے 5تا10روپے کا واضح ریلیف دیا جائے معیار پر خصوصی توجہ رکھیں تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے سرکاری چینی 2دن تک بازار میں مہیا کر دی جائے گی ان خیالات کااظہار کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ نے سہولت بازار گکھڑ کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عامر محمود، سب رجسٹرار گوجرانوالہ راﺅ سہیل اختر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوید اشرف وڑائچ ، نائب تحصیلدار و سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول شبیر حسین وڑائچ ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی گکھڑ محمد نعیم جٹ ، DFCگوجرانوالہ روحیل بٹ ، انسپکٹر فوڈز سرفراز احمد، سینٹری انسپکٹر فیصل منیر گجر ، پولیس سیکیورٹی لیڈیز عملہ تعظیم النساء، ASIیاسر علی، طاہر مختار شاہد رسول ، غلام مصطفےٰ، کیپٹن ٹائیگر فورس ارسلان امانت چیمہ ، سید مراتب علی شاہد، سید کاشف نقوی ، ریحان رحمت اور میاں عدنان موجود تھے کمشنر سید گلزار حسین نے خریداروںسے اشیاءکے نرخ اور کوالٹی کے متعلق سوال کیے اور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ گکھڑ محمد منشاءگھمن نے کمشنر کی آمد سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے سہولت بازار کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں

Leave your comment
Comment
Name
Email