سینٹری ورکرز کو 8آٹو رکشا برائے سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی چابیاں دینے کی تقریب

سینٹری ورکرز کو 8آٹو رکشا برائے سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی چابیاں دینے کی تقریب

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)جدید طریقہ اور مشنری سے صفائی کے نظا م میں بہت بہتری آئے گی ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہونے سے عوام کی صحت پرخوشگوار اثر پڑے گا گکھڑ میونسپل کمیٹی میں 2کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کام اور مشنری مہیا کر دی گئی سیوریج سلاٹر ہاﺅس سٹریٹ لائٹس وغیرہ کا کام ہو چکا ہے اور مزید جاری ہے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد احمد چٹھہ اور ٹکٹ ہولڈر PP-53جمال ناصر چیمہ کا سینٹری ورکرز کو 8آٹو رکشا برائے سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی چابیاں دینے کی تقریب سے میونسپل کمیٹی گکھڑ میں میڈیا اور پی ٹی آئی عہدیداران سے خطاب انہوں نے کہا کہ سی او نوید اشرف وڑائچ کی گکھڑ کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی اورمحنت قابل ستائش ہے جمال ناصر چیمہ نے نوید اشرف وڑائچ کو محسن گکھڑ کا القاب دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر چوہدری جمیل ہنجرا، امتیاز احمد ایڈووکیٹ ، اسد امتیاز ایڈووکیٹ ، حاجی اصغر علی مہر، قیصر حمید ، محمد عثمان انور رانا،چوہدری آصف سونی باجوہ، امجد رضا کھوکھر ، افضال مختار مہر، شہر یار لیاقت ارائیں، کاشان قریشی ، امانت علی چیمہ، عبدالوحید بٹ ، ولید الرحمن بٹ ، محمد صدیق بھٹہ ، طارق بھٹی و دیگر موجود تھے گکھڑ پریس کلب کے محمد گلشاد سلیمی، محمدآصف بٹ ، محمد عارف شہباز ، زوہیب علی انصاری نے خصوصی کوریج کی

Leave your comment
Comment
Name
Email