ٹیلی فون ایکسچینج گکھڑ

ٹیلی فون ایکسچینج گکھڑ

قیامِ پاکستان سے قبل گکھڑ میں وزیر آباد ایکسچینج سے منسلک ایک پبلک کال آفس تھا۔1962ء میں غلہ منڈی مسجد کے ساتھ گکھڑ میں پہلا 50لائنوں کا ایکسچینج لگایا گیا۔1975ء کو اس میں مزید 50لائنوں کا اضافہ کردیاگیا۔ملک میں خود کار ایکسچینج لگانے کا منصوبہ بنا تو گکھڑ میں سرکاری بڑاؤ میں آٹھ کنال کا پلاٹ لے کر ایکسچینج کی نئی عمارت تعمیر کی گئی۔اور یہاں تین سو لائنوں کی خودکار ایکسچینج لگائی گئی گکھڑ کے علاوہ ملحقہ دیہات پیر کوٹ،نوراکوٹ،نت کلاں، کوٹلی ساہیاں،اوجلہ کلاں،کوٹ عنائیت خاں وغیرہ بھی اس ایکسچینج کے ساتھ منسلک کر دیے گئے اپریل 1984ء اس خود کار ایکسچینج کا ا فتتاح ہوا تو گکھڑ کو NWDکی سہولت میسر آئی بعد ازاں گکھڑ میں ٹیلی فون کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے لئے بلڈنگ میں توسیع کر کے یہاں ایک ہزار نمبروں کی ایکسچینج لگا دی گئی جسکا افتتاح یکم اکتوبر 1990ء میں ہوا.۔1992ء میں مزید 500لائنوں کا اضافہ کردیا گیا اور اگلے سال 1993ء میں اس میں 910لائنوں کی اس میں ڈیجیٹل ایکسچینج بھی لگا دی گئی جس میں بالترتیب 500اور 910بعد ازاں مزید توسیع کر دی گئی اور وارث کوٹ،عادل گڑھ،کالووالی،ابن والی، کوٹلی منگوسنگھ،امرت پورا کو بھی اسی ایکسچینج سے منسلک کر دیا گیا۔ملک میں جب 2008میں براڈبینڈ انٹرنیٹ کا آغازہوا توگکھڑ ایکسچینج کو بھی اسی سال اپ گریڈ کر دیا گیا اور اب یہاں سات سے دس ہزار نمبروں کی گنجائش موجود ہے اور الحمدواللہ گکھڑ اور گردونواح کے لوگ اس ساے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں

Leave your comment
Comment
Name
Email