علامہ خادم حسین رضوی ؒکا تاریخی جنازہ پاکستان کی عوام کے والہانہ عشق رسول ﷺکی علامت ہے(مولانا زاہد الراشدی)

علامہ خادم حسین رضوی ؒکا تاریخی جنازہ پاکستان کی عوام کے والہانہ عشق رسول ﷺکی علامت ہے(مولانا زاہد الراشدی)

گکھڑ منڈی(محمد گلشاد سلیمی) جنرل سیکرٹری پاکستان شریعت کونسل مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ؒکا تاریخی جنازہ پاکستان کی عوام کے والہانہ عشق رسول ﷺکی علامت ہے اور تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت کے حوالہ سے فیصلہ کن عوام ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کی نظریاتی شناخت اور اسلام نظام و عقائد کے بارے میں سوچ رکھنے والے عالمی و قومی حلقوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کی دعوت دے رہا ہے جبکہ اس حقیقت کا ایک بار اظہار ہو گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اسلامی عقائد اور محبت رسول ﷺ کے حوالہ سے کسی لچک اور دو ذہنی کے روادار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ رضوی ؒ نے جراءت و استقامت سے جو پرچم بلند کیا اس کا تسلسل ان شاءاللہ العزیز جاری رہے گا

Leave your comment
Comment
Name
Email