آدم جی لائف انشورنس کی گوجرانوالہ میں نئی برانچ کا افتتاح

آدم جی لائف انشورنس کی گوجرانوالہ میں نئی برانچ کا افتتاح

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)آدم جی لائف انشورنس کی گوجرانوالہ میں نئی برانچ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آدم جی لائف انشورنس جنرل مینجر بزنس ڈسٹری بیوشن پاکستان علی حیدر ، عمر فاروق ایریا سیل ڈائریکٹرنارتھ اینڈ سنٹرل ریجن، ریجنل مینجررانا قدیر،ذیشان انور سینئر گروپ مینجر ، گروپ مینجر حسن جمیل نے برانچ مینجر سجاد ملک ، ڈپٹی برانچ مینجر مس زینب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ برانچ مینجر کی محنت سے کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا گیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے گوجرانوالہ برانچ کو زون کا درجہ دے دیا جو پانچ سے چھ شہروں کی نمائندگی کرے گی مہمانوں کا استقبال روایتی انداز میں پگڑی پہنا کر کیا گیا برانچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو انعاما ت دیئے گئے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایک بہت بڑا ثقافتی اور مہمان نواز شہر ہے گوجرانوالہ آنے وقت میں بہت بڑا مقام بنائے گا آدم جی پاکستان کی آن و شان اور بہت بڑا انشورنش گروپ ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email