ایس ڈی او گیپکو گکھڑ زاہد رشید چیمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

ایس ڈی او گیپکو گکھڑ زاہد رشید چیمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

گکھڑ منڈی (ڈاکٹر عصمت علوی) ایس ڈی او گیپکو گکھڑ زاہد رشید چیمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،گیپکو سب ڈویژن گکھڑ کے ایس ڈی او چوہدری زاہد رشید چیمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،مرحوم زاہد رشید چیمہ جنکو چند یوم قبل یکے بعد دیگرے تین ہارٹ اٹیک ہوئے،جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے وزیر آباد انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد لیجایا گیا،جہاں وہ زیر علاج تھے،جہاں پر انکے تین دل کے والو،شریانیں بند ہونے پر انہیں پنجاب کارڈیالوجی سنٹر لاہور لیجایا گیا،جہاں پر دوران آپریشن زاہد رشید چیمہ دم توڑ گئے،جنکی میت انکے آبائی شہر گکھڑ لا کر انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی مشرقی قدیمی قبرستان چیمیانوالہ بالمقابل ریلوے اسٹیشن گکھڑ سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی،سول سوسائٹی،اور کاروباری شخصیات کے علاوہ گیپکو ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم زاہد رشید چیمہ چوہدری عبدالرشید چیمہ مرحوم کے بیٹے، طاہر رشید چیمہ کے بھائی اور حماد زاہد فواد زاہد کے والد محترم ،شفیق انسان تھے

Leave your comment
Comment
Name
Email