دس لاکھ سے زائد کی واردات کرنے والے ملزمان مال مسروقہ، گاڑی سمیت چھوڑ کر فرار،بے قابو کار چلتے ٹرک سے ٹکرا گئی

دس لاکھ سے زائد کی واردات کرنے والے ملزمان مال مسروقہ، گاڑی سمیت چھوڑ کر فرار،بے قابو کار چلتے ٹرک سے ٹکرا گئی

گکھڑ منڈی(ڈاکٹر عصمت علوی)پولیس گکھڑ کی بروقت کاروائی ،موبائل شاپ کے شٹر توڑ کر دس لاکھ سے زائد کی واردات کرنے والے ملزمان مال مسروقہ، گاڑی سمیت چھوڑ کر فرار،بے قابو کار چلتے ٹرک سے ٹکرا گئی،ٹرک کار پر الٹنے سے تباہ ہو گئی،جبکہ پولیس گکھڑ نے دس لاکھ کے موبائل و نقدی گاڑی کی ڈگی سے برآمد کر لئے،واقعات کیمطابق گزشتہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب گکھڑ کے محلہ شریف پورہ کے رہائشی اور پریس کلب گکھڑ کے آرگنائزر فیصل افضل مغل اور اعجاز افضل مغل کے ملکیتی جی ٹی روڈ گکھڑ پر واقع معروف موبائل شاپ “شہزاد سنٹر ” کے سامنے ایک کار نمبری LEB/4788 کے سوار ملزمان نے جدید سازو سامان سے شہزاد سنٹر کے تالے توڑ کر اندر گھس گئے،اور شہزاد سنٹر میں پڑے آٹھ لاکھ سے زائد مالیتی 41عدد موبائل فون جن میں 8 عدد موبائل انفینیکس کمپنی،مالیتی -/1,55,000, 5 عدد موبائل ٹیکنو مالیتی -/99400 روپے،2 عدد موبائل ہواوی کمپنی مالیتی -/56,500 روپے،5 عدد موبائل ووو کمپنی مالیتی -/1,13,500 روپے،8 عدد موبائل کیو کمپنی مالیتی -/72,000 روپے،3 عدد موبائل ریڈمی کمپنی مالیتی -/54,500 روپے،4 عدد موبائل سامسنگ کمپنی مالیتی -/85,000 روپے،2 عدد موبائل آپو کمپنی مالیتی -/72,000 روپے،2 عدد موبائل کیو ٹی مالیتی -/23,000 روپے،2 عدد موبائل آئی ٹیل کمپنی مالیتی -/31,000 روپے،2 عدد ہینڈ فری مالیتی -/5,600 روپے،10 عدد یو ایس بی مالیتی -/9,000 روپے،2 عدد الیکٹرک ہیٹر مالیتی -/7,000 روپے،1 عدد مچھر مار مالیتی -/2,450 روپے 1 عدد ڈی وی آر مالیتی -/10,000 روپے،4 عدد تالے مالیتی -/4,000 روپے،1 عدد کھلونا گاڑی مالیتی -/6,00 روپے جو تقریباً مبلغ -/8,00,552 روپے بنتے ہیں،چرانے کے علاؤہ ،شہزاد سنٹر میں پڑے مبلغ -/1,38,000 روپے کی نقدی چرا کر اپنی گاڑی پر فرار ہو رہے تھے،کہ اس دوران ساتھ والے حاجی ناصر بٹ کے سیمنٹ گودام پر سیمنٹ اتارنے والی گاڑی پر بیٹھے محمد شاہد اقبال نے واردات بارے 15 کو کال کرکے اطلاع دی،جس پر پولیس تھانہ گکھڑ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر منشاء گھمن نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے موبائل شاپ پر واردات کرکے فرار ہونیوالی کار کا پیچھا کیا،تو ملزمان نے پولیس گکھڑ پر فائرنگ کردی،پورے جی ٹی روڈ پر پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ڈاکو چناب گیٹ جی ٹی روڈ پر چلتی کار سے فرار ہو گئے،کہ چلتی کار بے قابو ہوتے ہوئے روڈ پر جاتے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی،جس سے چلتا ٹرک بے قابو ہوکر چلتی کار نمبری LEB/4788 کے اوپر آگرا،جس سے کار بری طرح پچک کر تباہ ہو گئی،کہ پیچھا کرتی پولیس تھانہ گکھڑ نے موقع پر پہنچ کر کار کی ڈگی سے شہزاد سنٹر کا مسروقہ دس لاکھ کا سامان 41 موبائل فون،ودیگر سامان اور نقدی قبضہ میں لے لی،پولیس تھانہ گکھڑ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر منشاء گھمن نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ گکھڑ کا علاقہ میرے ہوتے ہوئے ڈاکو اور چوروں پر بھاری ہے،وہ میرے علاقے میں واردات کا سوچ بھی نہ رکھیں،کہ بعد ازاں پولیس تھانہ گکھڑ نے شہزاد سنٹر کے مالک اعجاز افضل مغل کی رپورٹ پر کار سوار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

Leave your comment
Comment
Name
Email