چار سالہ بچی 22ویلر ٹرالہ کی زد میں آکر جاں بحق

چار سالہ بچی 22ویلر ٹرالہ کی زد میں آکر جاں بحق

گکھڑ منڈی( محمد گلشا سلیمی)4سالہ بچی 22ویلر ٹرالہ کی زد میں آکر جاں بحق واقعات کے مطابق 4سالہ مدیحہ سکنہ بنگلہ آبادی اپنے والدین کے ہمراہ چنگ چی پر گوجرانوالہ شادی پر جار ہی تھی کہ چنگ چی کنٹرول نہ ہونے سے سہولت بازار کے سامنے درمیانی دیوار سے ٹکرا گئی اور مدیحہ چنگ چی سے اچھل کر باہر جا گری جسے پیچھے سے آنے والے 22ویلر ٹرالہ نے کچل دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی مقامی پولیس تھانہ گکھڑ اور ریسکیو 1122عملہ موقع پر پہنچ یا پولیس نے ٹرالہ اور چنگ چی کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی

Leave your comment
Comment
Name
Email