نکاح سنت نبوی ﷺ ہے اور مسجد میں نکاح مزید خیر و برکت کا باعث بن جاتاہے( مولانا حماد الزھراوی )

نکاح سنت نبوی ﷺ ہے اور مسجد میں نکاح مزید خیر و برکت کا باعث بن جاتاہے( مولانا حماد الزھراوی )

گکھڑمنڈی(محمد گلشاد سلیمی)مرکزی جامع مسجد امام اہلسنت مولانا محمد سرفراز خان صفدر گکھڑ کے نائب امام محمد عمیر مغل کے نکاح مسنونہ کی تقریب مسجد ہذا میں منعقد ہوئی جس میں خطبہ کے بعد مولانا حماد الزھراوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں سنت پر عمل کرنا بہت بڑا جہا د ہے نکاح دو خاندانوں کی خوشیوں کو یکجا کر دیتا ہے نکاح سنت نبوی ﷺ ہے اور مسجد میں نکاح مزید خیر و برکت کا باعث بن جاتا ہے انہوں نے دونوں خاندانوں اور محمد عمیر کو مبارکباد دی اور دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی دعا دی

Leave your comment
Comment
Name
Email