حضور نبی کریم ﷺ کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشاورت کا حکم دیا(علامہ رب نواز حنفی آف کراچی )

حضور نبی کریم ﷺ کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشاورت کا حکم دیا(علامہ رب نواز حنفی آف کراچی )

گکھڑ منڈی(محمد گلشاد سلیمی)صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر بد اعتمادی اور اعتراض حضور نبی کریم ﷺ پر نعوذ باللہ بد اعتمادی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو معیار حق نہ تسلیم کر کے دین اسلا م کی عمارت بر قرار نہیں رہ سکتی اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم ﷺ کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشاورت کا حکم دیا اور اپنی رضا کا پروانہ دنیا میں ہی اپنے کلا م میں جاری کر کے ان کی حقانیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی خطاﺅں کوامت کیلئے آسانی میں تبدیل کر دیا اور معاف کر کے غلطی سے پاک صاف کر دیا ان خیالات کا اظہارعلامہ رب نواز حنفی آف کراچی نے مرکزی جامع مسجد امام اہلسنت مولانا محمد سرفراز خان جی ٹی روڈ گکھڑ میں تحریک اہلسنة والجماعة کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع میں کیا مولانا حما دالزھراوی کے زیر صدارت ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کے روضہ اطہر پر چند منٹ کی حاضری صدیوں پر محیط ہے اور ان کے پاس روضہ میں صدیوں سے موجود حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہم کی شان کیا ہو گی انہوں نے پشاور میں ہونے والے مدرسہ زبیریہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مدرسہ کے پھول جیسے طلباءکو علماءکے ساتھ بے دردی سے شہید کر کے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن کسی حکومتی شخصیت نے ان سے اظہار افسوس نہیں کیا اور نہ ہی جنازہ میں شرکت کی کیا مدرسہ کے طلباءوعلماءدوسرے درجہ کے شہری ہیں موم بتی مافیا کو یہ ظلم اور دہشت گردی نظر نہیںآئی تقریب کے آخر میں جامع مسجد کے باہر فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور پشاور دھماکہ کی مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مولانا علامہ رب نواز حنفی نے کی علامہ خالد محمو دسرفرازی ، مولانا حماد الزھراوی ، مولانا شہاب انور ، قاری محمود اختر عابد ، مفتی احسان الخالق خلیق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور مصنوعات کا بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے کی قرار داد پیش کی جسے تمام حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا اور حکومت سے فوری عالمی سطح پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا حافظ محمد اسلم جٹ،رانا محمد اشرف، محمد گلشاد سلیمی، قاری عمر فارق الحسینی، حافظ بشیر احمد چیمہ و دیگر نے خصوصی شرکت کی

Leave your comment
Comment
Name
Email