فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے(مولاناعلامہ رب نواز حنفی

فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے(مولاناعلامہ رب نواز حنفی

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اور ملعون فرانسیسی صدر کی حمایت کرنے پر فرانس سے سفارتی تعلق ختم کر کے اپنا سفیر واپس بلایا اور ان کے سفیر کو واپس بھجوا یا جائے اور ان کی معیشت پر کاری ضرب لگانے کیلئے تمام مسلم ممالک فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ان خیالات کا اظہار مولاناعلامہ رب نواز حنفی آف کراچی نے مرکزی جامع مسجد امام اہلسنت مولانا محمد سرفراز خاں صفدر جی ٹی روڈ گکھڑ پر تحریک اہل السنة والجماعة کے زیر اہتمام مذمتی احتجاجی مظاہرہ کیا مدرسہ اور علماءملک کے دوسرے درجہ کے شہری ہیں کسی حکومتی شخصیت نے ان کے جنازہ میں شرکت نہیں کیا موم بتی مافیاں کہاں غائب ہے ان کو مدرسہ کے پھول جیسے بچے شہید ہونے کا کوئی دکھ نہیں حکومت ان دہشت گردوں کوفوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا اس موقع پر مولانا حماد الزھراوی ، قاری محمود اختر عابد ، علامہ خالد محمود سرفرازی نے خطاب کیا مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور حضور اکرم ﷺ کی حرمت و ناموس پر جان قربان کرنے کا عزم کیا جبکہ حافظ محمد اسلم جٹ ، رانامحمد اشرف، محمد گلشاد سلیمی، قاری عمر فاروق الحسینی، حافظ بشیر احمد چیمہ، مولانا شہاب انور و دیگر نے خصوصی شرکت کی

Leave your comment
Comment
Name
Email