بل گیٹس نے کہا ہے

بل گیٹس نے کہا ہے

بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پرتیاری اور دنیا میں پھیلانے پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں. مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں موثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فاؤنڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔ویکسین کی تیاری اور فیکٹری کی بیک وقت تعمیر، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ ارب ڈالرز ہم فیکٹریوں کی تعمیر پر ضائع کردیں اور آخر میں کسی اور بہتر ویکسین کا انتخاب کرلیا جائے، مگر موجودہ صورتحال میں چند ارب ڈالرز، ان کھربوں ڈالرز سے بہتر ہیں جو معاشی نقصان کی نذر ہوگئے۔

Leave your comment
Comment
Name
Email